شنبه 16/نوامبر/2024

نہتے فلسطینی مظاہرین پر قابض اسرائیلی فوج کا طاقت کا وحشیانہ استعمال

ہفتہ 27-مارچ-2021

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز یہودی آباد کاری اور فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نکالی گئی ایک پرامن ریلی پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مشرقی نابلس میں بیت دجن کے مقام پر نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں کم سے کم 3 شہری زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا۔

اشک آور گیس کی شیلنگ سے کئی فلسطینی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے اور بعض بے ہوش ہوگیے۔ ایک فلسطینی شہری کے سرمیں گولی لگی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دو فلسطینیوں کی ٹانگوں میں گولیاں ماری گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نکالی گئی ریلی بیت دجن میں مسجد الکبیر سے شہید عاطف حنایشہ کی رہائش گاہ تک نکالی گئی۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی