چهارشنبه 30/آوریل/2025

مقبوضہ بیت المقدس: مشتعل فلسطینیوں‌نے اسرائیلی فوجی چوکی نذرآتش کردی

پیر 5-اپریل-2021

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے تنگ آئے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے شعفاط کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر پٹرول بم پھینک کر اسے نذر آتش کردیا۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں‌کے درمیان شعفاط کیمپ کے قریب جھڑپیں ہوئیں۔

قابض فوج نے فلسطینیوں پر دھاتی گولیاں چلانے کے ساتھ آنسوگیس کی شیلنگ کی اور براہ راست آتشیں گولیاں چلائیں جبکہ فلسطینیوں‌نے قابض فوج پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے۔ پٹرول بم حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک کنٹرول ٹاور نذرآتش ہوگیا۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ قابض فوج اور فلسطینیوں‌کے درمیان مسلسل جھڑپوں کا مرکز رہتا ہے۔ قابض فوج اس علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں بڑے پیمانے پر لوٹ ماراور توڑپھوڑ کرتی ہے جس کے خلاف فلسطینی مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں‌پر نکل آتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی