جمعه 09/می/2025

حماس کی انتخابی مہم کے ترجمان ناجح عاصی کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 14-اپریل-2021

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت  ‘حماس’ کی انتخابی مہم کے ترجمان اور القدس میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار ناجح عاصی کو گرفتار کرلیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ناجح عاصی کو رام اللہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

خیال رہے کہ ناجح عاصی حماس کی طرف سے القدس میں انتخابات کے لیے امیدوار بھی ہیں۔

منگل کی صبح اور اسرائیلی فوج نے حماس کے ایک دوسرے امیدوار الشیخ حسن محمد الوردیان کو بھی کو گرفتار کیا ہے۔

ادھر سول سوسائٹی کی تنظیموں‌کی طرف سے القدس میں الشیخ جراح کے مقام پر الامبساڈور ہوٹل میں الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے ہونے والے سیمینار کو روک دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی