قابض اسرائیلی فوج نے کل ہفتے کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فلسطینی مزاحمتی مراکز پر وحشیانہ بمباری کی اور بعض مقامات پر توپ خانے سے گولہ باری ی گئی۔ یہ بمباری اور گولہ باری غزہ سے راکٹ داغے جانے کے بعد کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں تین مقامات پر بمباری کی۔ شمالی غزہ کی پٹی، جبل الریس اور رفح کے مقامات پر اس وقت بمباری کی گئی جب شہری نماز فجر ادا کررہے تھے۔
گذشتہ شب اسرائیلی فوج نے مشرقی البریج اور وسطی غزہ میں خان یونس کےمقام پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔
گذشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی دوسری طرف موجود یہودی کالونیوں اور اسرائیلی فوجی کیمپوں پر متعدد راکٹ حملے کیے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی سے کم سے کم 15راکٹ داغے گئے تاہم ان حملوں میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔