فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو رئوف ریفلین کو تعزیتی مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے جبل الجرمق میں ایک مذہبی اجتماع کے موقعے پر بگدڑ مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں اداروںکے مطابق صدر عباس نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو بیجھے برقی پیغام میں مذہبی اجتماع میں درجنوںافراد کی ہلاکت اور ڈیڑھ سو کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر عباس نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ فلسطینی شہر الصفد میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران بگدڑ کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔