جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین میں انتخابات ملتوی کرنا اسرائیل کے لیے تحفہ ہے: امریکی اخبار

جمعہ 7-مئی-2021

امریکی اخبار”واشنگٹن پوسٹ” اخبار نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے فلسطین میں انتخابات کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو ہوگا۔اخبار لکھتا ہے کہ صدر عباس کا فیصلہ کمزور، ناکام مگر اسرائیل کے لیے ایک تحفہ ہے۔

 اخبار میں شائع ایک مضمون میں مزید کہا  گیا ہے کہ عباس کو فلسطینیوں کی نئی نسل کی راہیں کھولنے کے لئے اقتدار سے سبکدوش ہونا چاہئے۔ انہوں نے ابتداء میں ہی کہا کہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین امن کی طرف پیشرفت نہ ہونے کی ایک وجہ  وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو  ہیں جو سنہ  2009 سے اقتدا پر قابض ہیں۔ انہوں نے ہرقدم پر فلسطینی ریاست کے تصور کی نفی کی ہے۔

اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اس کی ایک اور وجہ بھی ہے جو فلسطینی حکومت کی اذیت ناک حالت ہے۔ 2007 سے حماس  غزہ کی پٹی پر کنٹرول کررہی ہے اور وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں‌ کرتی۔

اخبار لکھتا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے "تصفیہ طلب اقدامات” کو مسترد کردیا۔

محمود عباس سنہ 2005ء سے اقتدار پر فائز ہیں۔ ان کی انتظامیہ اب عوام میں مقبول نہیں رہی اور انہیں خدشہ ہے کہ فلسطین میں ہونے والے انتخابات میں وہ اقتدار کھو سکتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی