اسرائیلی فوج کی طرف سے پیدا کردہ تمام ترکاوٹوں کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینی شہریوں نے جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی ہے۔
یہ بات ‘اسلامک انڈوومنٹ ڈیپارٹ منٹ ‘ یروشلم کی طرف سے بتائی گئی ہے کہ مقبوضہ یروشلم میں مقدس مقام پر چالیس ہزار فلسطینی ادائیگی جمعہ کے لیے جمع ہوئے اور جمعہ پڑھا۔
اسرائیلی فوج نے اس موقع پر مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کے راستوں میں جگہ جگہ بھاری نفری تعینات کر رکھی تھی۔ فورسز کی یہ تعیناتی مسجد اقصیٰ کے تمام دروازوں پر بھی موجود تھی۔ حتیٰ کہ مسجد اقصیٰ کے داخلی دروازوں کے ساتھ ساتھ مسجد سے باہر نکلنے والے دروازوں پر قابض فورسز تعینات کی گئی تھیں۔
علاوہ ازیں اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ شہر کی متعدد سڑکیں بھی بند کر رکھی تھیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو آنے والے راستوں پر بھی جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔
تاہم نماز جمعہ کے علاوہ نماز فجر کے لیے جمعہ کے روز بڑی تعداد میں یروشلم کے رہنے والی فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچے تھے۔ اگرچہ فجر کے وقت بھی جگہ جگہ سیکیورٹی فورسز کے ناکے موجود تھے اور مسجد کے دروازوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور سخت پہرہ تھا۔