قابض صہیونی پولیس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 30 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق شمالی فلسطین کے شہر حیفا اور الناصرہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 30 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
فلسطینیوں کی گرفتاریاں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت اور القدس میں فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کی پاداش میں کی گئی ہیں۔ شمالی فلسطین کے ان دونوں شہروں میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے القدس میں اسرائیلی فوج کی جارحیت، مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر تشدد اور الشیخ جراح کے مقام پر بسنے والے فلسطینیوں کی بے دخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔
حیفا میں شاہراہ بن گوریون پر سیکڑوں فلسطینیوںنے الشیخ جراح اور مسجد اقصیٰ کی حمایت میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے ٹریفک بند کردی۔ انہوںنےہاتھوںمیں الشیخ جراح، مسجد اقصیٰ اور القدس کے ساتھ یکجہتی کے نعروںپرمشتمل پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔