اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی کالونیوں پر 70 راکٹ داغے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی سے جنوبی فلسطین کے علاقوں بالخصوص عسقلان پر تازہ راکٹ داغے گئے ہیں۔
عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے چند گھںٹوں کےدوران کم سے کم 70 راکٹ داغے۔
غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد سدیروت یہودی کالونی میں خطرے کے سائرن بجائےگئے۔