چین نے امریکا کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی حملوں کے تناظر میں سلامتی کونسل کا کل جمعہ کے روز منعقد ہونے والا اجلاس رکوانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کے روزسلامتی کونسل کا فلسطین میں جاری کشیدگی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہونا تھا مگر امریکا نے مداخلت کرکے اجلاس رکوا دیا تھا۔
اقوام متحدہ میں چین کے خصوصی ایلچی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانا تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو فوری کارروائی کرکے رکن ممالک کو واضح پیغام دینا چاہیے تھا۔
خیال رہے کہ امریکا نے سلامتی کونسل کا اتوار کے روز ہونے والا ہنگامی اجلاس رکوا دیا تھا۔
امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع سے متعلق اجلاس کو بلاک کردیا ہے۔ جمعہ کو ہونے والے اس اجلاس میں فلسطینی علاقوں میں تشدد اور کشیدگی کے خاتمے سے متعلق سلامتی کونسل کے ایک مجوزہ بیان پر غور کیا جانا تھا۔
امریکا نے اس سے پہلے سلامتی کونسل کے فلسطینی علاقوں کی صورت حال سے متعلق مجوزہ بیان پر بھی اعتراض کیا تھا۔تُونس ، ناروے اور چین نے غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔
چین مئی میں سلامتی کونسل کا صدر ملک ہے۔اس نے جمعرات کو رات گئے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو کوئی اجلاس نہیں ہوگا لیکن اس کی مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔