اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے ‘نیرعوز’ یہودی کالونی پر ‘شہاب’ نامی بمبار ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کارخانے کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری طرف اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حماس کی طرف سے غزہ کی پٹی سے ڈرون طیاروں کی مدد سے ایک کیمیائی کارخانے پرحملہ کیا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ڈرون طیارے کے ساتھ باندھا بم یہودی کالونی پر گرا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔