فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق قابض صہیونی حکام نے 62 سالہ اسیر فلسطینی رہ نما مروان البرغوثی کو ھداریم جیل سے ایالون جیل میںمنتقل کرنے کے بعد انہیں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔ بزرگ فلسطینی رہ نما کو قید تنہائی میں ڈالنے کی وجہ ان کا فلسطینی قوم کے نام ایک پیغام بنا ہے جس میں انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں بھرپور مزاحمت کرنے اور فلسطینیوں کی صفوں میںاتحاد کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسیر مروان البرغوثی کو دو روز قبل ھداریم جیل سے ایالون جیل منتقل کیا گیا۔
خیال رہے کہ مروان البرغوثی کو 15 اپریل 2002ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر اسرائیل کے خلاف مسلح کارروائیوں کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور اسرائیلی فوجی عدالت نے انہیں پانچ بار عمر قید اور 40 سال اضافی قید کی سزا سنائی تھی۔
فلسطینی اسیر رہ نما کو صہیونی زندان میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا
بدھ 19-مئی-2021
مختصر لنک: