اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے جمعرات کی صبح شمالی غزہ کے قریب اسرائیلی فوج کے ایک قافلے پر راکٹوں سے حملہ کیا۔
القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس پر ‘ہاون’ راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا ہے۔