فلسطینی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 7 ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونےوالے ایک لاکھ 7 ہزار فلسطینیوں میں سے 44 ہزار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کے قائم مردہ عارضی پناہ گزین مراکز میں قیام پذیر ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے 322 ملین ڈالر کانقصان ہوا ہے۔
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 1335 رہائشی عمارتین مکمل طورپر تباہ ہوئی ہیں جبکہ بمباری کے نتیجے میں 13 ہزار گھروں اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری میں 184 ٹاور مسمار کیے ہیں جب کہ ابلاغی اداروں کے 33 مراکز کو بھی تباہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 92 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔