جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید اردنی شہری 7 سال بعد رہا

ہفتہ 22-مئی-2021

اسرائیلی حکام نے اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری  انجینیر عبداللہ الزییتاوی کو 80 ماہ یعنی 7 سال قید کے بعد رہا کیا ہے۔

الزیتاوی کو اسرائیلی فوج نے7 سال قبل غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اپنے ایک قریب عزیز سے ملاقات کے لیے آنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الزیتاوی پر اردن کی ایک عدالت میں‌بھی مقدمہ چلایا گیا اور اسے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں اس کی عدم موجودگی میں 15 سال قید کی سز سنائی گئی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی