جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی شدت پسند لیڈر لائبرمین کی غزہ پٹی میں شکست کا اعتراف

پیر 24-مئی-2021

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور شدت پسند لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر 11  روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت پرکڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں اسرائیل کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں لائبرمین نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس ایک بار پھر اسرائیل کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔

اسرائیل بیتنا کے سربراہ اور دائیں بازو کے شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین نے ایک ٹویٹر اکائونٹ میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کو ایک بار پھر آزاد چھوڑ دیا گیا۔ جنگ بندی کرکے حماس کو دبارہ جنگ کی تیاری کا موقع دے دیا گیا ہے۔

لایبرمین نے کہا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو شکست کا اعتراف کرلینا چاہیے کیونکہ حماس نے اسرائیل کو تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کرکے اسے جنگ بندی پرمجبور کیا ہے۔

قبل ازیں عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق لائبرمین نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اسرائیل کی سلامتی ہے۔ اس اس اعتبار سے دیکھا جائے تو اس جنگ میں حماس فتح مند رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی