اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی عماد الحلبی کو 30 ماہ قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
اسرائیل کی فوجی عدالت ‘سالم’ کی طرف سے گذشتہ روز 27 سالہ عماد الحلبی کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ الحلبی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے نواحی علاقے روجیب سے ہے۔
فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق اسرائیلی فوج نے الحلبی کو 24 اکتوبر کو2019ء کو حراست میں لیا تھا جس کےبعد اسے بتاح تکفا عسکری ٹارچر سیل میں کئی ماہ تک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ اسے سنائی گئی 30 ماہ کی سزا میں سے 19 ماہ گذر چکے ہیں اور اسے مزید 11 ماہ جیل میں قید رہنا ہوگا۔