اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل نوجوان فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے طولکرم میں لیڈر معتصم سمارہ 20 ماہ بعد رہا ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے معتصم سمارہ کو 7 نومبر 2019 کو غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان کے بھائی عدنان سمیت حراست میں لے لیا تھا۔ دونوں کو گرفتاری کے بعد الجلمہ حراستی مرکز لے جایا گیا۔ دس روز حراست میں رکھنے کے بعد معتصم سمارہ کو بغیر کسی الزام کے چار ماہ کی قابل توسیع انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔
اس کے بعد ان کی مدت حراست میں مزید تین بار توسیع کی گئی اور انہیں 20 ماہ کے بعد رہا کیا گیا۔ معتصم سمارہ نے 25 اگست 2020 کو انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کر دی تھی۔