جمعه 15/نوامبر/2024

گاجر کھائیں وزن گھٹائیں

ہفتہ 12-جون-2021

صحت مند وزن برقرار رکھنے یا وزن کم کرنے کے لپے گاجر ایک اہم سبزی ہے جس میں وٹامن "اے” کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

ہسپانوی اخبار ایسپنول کے ذریعہ شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں مصنف البا مورالیڈا نے کہا ہے کہ صحت مند وزن بر قرار رکھنے اور فالتو وزن میں کمی کی ایک کلید سبزیوں کی کھپت میں اضافے کے علاوہ کاربوہائیڈریٹ کی کھپت کو کم کرنا ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لیے آپ ہر کھانے میں کھائے جانے والی روٹی کی مقدار کو کم کرکے شروع کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کھانے میں گاجر کا زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گاجر روٹی کا ایک اچھا متبادل ہے۔ یہ ایک ایسی خوراک ہے جس میں دلچسپ غذائیت کے فوائد ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ چربی میں کمی کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ روزانہ گاجر کھانا آپ کے وزن میں کمی کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مصنف نے اشارہ بتایا کہ  گاجر 100 گرام میں تقریبا 40 کیلوری کی شرح سے کم کیلوری موجود ہوتی ہیں۔

گاجر میں فائبر کی ایک اچھی مقدار ہوتی ہے جو تقریبا 100  گرامیں 2.9 گرام تک ہوتی ہے۔ دوسرے غذائی اجزاء کی طرح ، ان سبزیوں میں کاربوہائیڈریٹ کی ایک اہم مقدار ہوتی ہے۔

اس کے برعکس سفید روٹی میں 50 گرام کاربوہائیڈریٹ  اور 100 گرام روٹی میں 266 کیلوری پائی جاتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی