جمعه 15/نوامبر/2024

دشمن رسول اللہ کے ساتھ ہماری محبت کا ادراک نہیں رکھتا: عکرمہ صبری

ہفتہ 19-جون-2021

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے باب العامود کے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شام میں مجرمانہ گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دشمن کو ادراک ہی نہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

کفر کنا کے مقام پر میں جُمعہ کےاجتماع سےخطاب کرتے ہوئے الشیخ صبری نے کہا کہ  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور عشق ہمارے دلوں میں جاگزیں ہے اور آپ کے معجزات ہرامتی کے دل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ میں یہودی انتہا پسندوں نے ہمارے پیغمبر کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ کھلم کھلا مذہبی انتہا پسندی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی انتہا پسند کی طرف سے حضور صلی وعلیہ وسلم کی شان میں گستاخی سے نہ صرف فلسطینی قوم پربلکہ پوری مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی