جمعه 02/می/2025

امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کےاسٹاف اسرائیل کی امداد روکنے کا مطالبہ

پیر 21-جون-2021

امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تدریسی فیکلٹی کے 250 اراکین نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خلاصہ پر ایک بیان پر دستخط کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیشترامریکی اب اسرائیل کے لیے امریکہ کی غیر مشروط حمایت کو قبول نہیں کریں گے۔

بیان میں امریکی اساتذہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم پر اسرائیل کی امداد روک دے

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں ، غزہ کی پٹی پر عائد ناکہ بندی، مقبوضہ مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں غیر قانونی آباد کاری کی مذمت کی گئی ہے۔

متعدد دیگر یونیورسٹی گروپوں نے بھی اسی طرح کے بیانات شائع کیے ہیں کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران مسجد اقصیٰ اور شیخ جراح  میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی