جمعه 15/نوامبر/2024

فلائٹ آپریشن کی بحالی پر مذاکرات کے لیے اسرائیلی وفد کی مصر آمد

بدھ 23-جون-2021

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے بتایا ہے کہ حکومت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جس میں سیکیورٹی افسران بھی شامل ہیں گذشتہ روز مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ پہنچا ہے۔ یہ وفد مصری حکام کے ساتھ دو طرفہ فضائی سروس کی بحالی اور اس کی تیاریوں پر بات چیت کرے گا۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے دورے پر آنے والے وفد میں اسرائیلی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کی وزارت کے مندوبین اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔ یہ وفد مصری حکام کے ساتھ مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان فضائی سروس کی بحالی پر بات چیت کرے گا۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیلی  وفد جزیرہ نما سینا میں خطرے کی سطح ایک سے بڑھا کر دو اور تین کردے گا۔

قبل ازیں اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے بتایا تھا کہ مصر اور اسرائیل دو طرفہ فضائی سروس کی بحالی پرغور کررہے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے سے مصر کے شرم الشیخ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی توقع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی