یکشنبه 17/نوامبر/2024

ایران وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیارحاصل کرنا چاہتا ہے: اسرائیل

جمعرات 24-جون-2021

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ایران میں ابراہیم رئیسی کو ملک کا صدر منتخب کیا جانا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ تہران انتہا پسندی، توسیع پسندی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیارحاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل ’کے اے این‘ کی رپورٹ کے مطابق بینی گینٹز نے کہا کہ ابراہیم رئیسی کو ایران میں صدر منتخب کرکے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ایران وسیع پیمانے والے ہتھیاروں کے حصول کی طرف گامزن ہے اور وہ خطے کے ممالک بالخصوص اسرائیل کے لیے خطرات پیدا کررہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایران کا جوہری اور میزائل پروگرام نہ صرف خطے کےممالک بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

بینی گینٹز نے کہا کہ اسرائیل اپنے وجود کو درپیش خطرات سے صرف نظر کیے بغیر اپنے دفاع کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی انتہا پسند وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ ان کی حکومت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے جوہری خطرے کو بھانپیں اور ایران کو خطرناک ہتھیاروں کےحصول سے روکیں۔

خیال رہے کہ ایران میں حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی 60 فی صد ووٹ حاصل کرکے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ رئیسی ڈیڑھ ماہ کے بعد موجودہ صدر حسن روحانی کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنھبالیں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی