اسرائیل کے آئی 24 نیوز چینل اور متحدہ عرب امارات میں میڈیا کمپنیوں اور اداروں کے مابین مواد کی تیاری ، خبروں ، مشترکہ رپورٹس اور آرکائیو مواد کے تبادلے کے شعبوں میں معاہدوں کی مذمت کی ہے۔
فلسطینی پریس فورم کی طرف سے کل ہفتے کے روز اسرائیلی چینل [آئی24] اور اماراتی میڈیا اداروں اور کمپنیوں کے مابین میڈیا تعاون کے معاہدوں کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدےفلسطینی عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے اور قابض دشمن کے مکروہ اور سفاک چہرے کو خوش نما بنا کر پیش کرنے کے مترادف ہے۔
بیان میں معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ معاہدے امارات میڈیا کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی طرف راغب کرنے کی کوشش ہے۔ فلسطینی قوم اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور متحدہ عرب امارات کے میڈیا اداروں کے درمیان تعلقات کو معمول پرلانے اور باہمی تعاون کو مسترد کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی میڈیا کے اسرائیلی ریاست کے ابلاغی اداروں سے معاہدے عرب اور اسلامی دنیا کی قضیہ فلسطین کی حمایت سے متعلق فیصلوں متصادم ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اماراتی میڈیا اسلامی اور عرب اقدامات کو فراموش اور ضمیر کی آواز کے خلاف قابض دشمن کے ساتھ میل جول بڑھا رہا ہے۔