چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں قید حماس رہ نما نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

ہفتہ 3-جولائی-2021

قابض صہیونی ریاست کی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رکن الشیخ جمال الطویل نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق الشیخ جمال الطویل نے انتظامی قید کے خلاف 29 دن تک بھوک ہڑتال جاری رکھی اور اپنی بھوک ہڑتال سے قابض انتظامیہ کو اپنے مطالبات تسلیم کرانے پرمجبور کیا۔ الشیخ جمال الطویل نے کہا تھا کہ وہ اپنی زیر حراست بیٹی بشریٰ الطویل کی انتظامی قید کے خاتمے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بشریٰ کی قید میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

اسرائیلی فوج نے الشیخ جمال الطویل کو دو جون 2021ء کو حراست میں لیا تھا۔ ان کی گرفتاری رام اللہ شہر میں قائم ان کی رہائش گاہ سے عمل میں لائی گئی تھی۔ گرفتاری کے وقت قابض فوج نے ان کے گھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔

گرفتاری کے بعد انہیں پہلے ’عوفر‘ جیل میں ڈالا گیا جس کے بعد انہیں ھشارون جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

گذشتہ سوموار کو اسرائیل کی فوجی عدالت عوفر نے الشیخ جمال الطویل کو چارماہ کی قابل توسیع انتظامی قید کی سزا سنائی تھی۔ ان کی بیٹی اور صحافیہ بشریٰ الطویل کو 9 نومبر 2020ء کو گرفتار کرنے کے بعد انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی