فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کل ہفتے کے روز استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔
خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ کے مطابق دونوں رہ نماؤ کےدرمیان یہ ملاقات بند کمرے میں ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ بعد ازاں فلسطینی اور ترک حکام نے بھی ملاقات کی۔
فلسطینی صدر نے اپنے ترک ہم منصب کو فلسطین کی تازہ سیاسی صورت حال، قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورت حال، القدس، مسجد اقصیٰ اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔
خیال رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس جمعہ کی شام کو ترکی کے تین روزہ دورے پر استنبول پہنچے تھے۔