قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی کو گرفتار کرلیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق باب العامود کے مقام پر قابض فوجیوں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پر تشدد کیا۔
ادھر قابض فوج کی بڑی تعداد نے راس العامود کالونی میں باب الاسباط کے قریب الجثمانیہ شاہراہ پر گاڑی کھڑی کرنے پر ایک فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
قابض فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان القدس میں متعدد مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ ایک مقام پر قابض فوج جب ایک فلسطینی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تو مزید نفری طلب کی گئی۔
القدس میں الطور کالونی میں قابض فوج نے تلاشی کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت داؤد ابو الھویٰ، نعیم ابو الھویٰ اور راید صیاد کے ناموں سے کی گئی ہے۔
فلسطینی پولیس کی حراست میں موجود فلسطینیوں معتصم اور موسیٰ عطون کی حراست میں آئندہ اتوار تک کی توسیع کی گئی ہے۔