جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکومت نے بیت لحم میں 510 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی

جمعہ 16-جولائی-2021

قابض صہیونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ’غوش عتصیون‘ یہودی کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

بیت لحم میں ایک مقامی فلسطینی سماجی کارکن حسن بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیلی آباد کاری کونسل نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں 510 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ ان میں سے 400 مکانات مجدال عواز کالونی مین جب کہ 110 مکانات جنوبی بیت لحم میں  بیت فجار کے مقام پر قائم یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ بیت لحم شہر گذشتہ کچھ عرصے سے قابض صہیونی ریاست کی  جانب سے توسیع پسندانہ سازشوں کا  ہدف ہے جہاں فلسطینیوں کو مکانات کی تعمیر کی اجازت نہیں مگر یہودی آباد کاروں کو کھلی چھٹی حاصل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی