جمعه 15/نوامبر/2024

دشمن خونی جبڑوں سے اپنے حقوق چھین کرلیں گے: الزھار

بدھ 21-جولائی-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینر رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ فلسطینی قوم میں اپنے حقوق دُشمن کے خونی پنجوں سے چھین کر واپس لیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الصبرہ کالونی میں القسام مرکز کےدورے کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر الزھار نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کے صبر وثبات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی مقدس مزاحمت جاری رکھیں گے اور اپنے وطن، قوم اور سرزمین کے حقوق چھین کر حاصل کریں گے۔

حماس رہ نما نے القدس، غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں قابض صہیونی دشمن کے خلاف اٹھنے مظاہروں اوران میں حصہ لینے والے فلسطینیوں کی بھی تحسین کی۔

مختصر لنک:

کاپی