افریقی ملک الجزائر کے پراسیکیوٹرجنرل نے اسرائیل کی نجی کمپنی کی طرف سے عالمی شخصیات کی جاسوسی کی مبینہ سازش کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
الجزائری پراسیکیوٹر جنرل نے حکومت کو ہدایت کی ہےکہ وہ اسرائیل کے پیگاسوس پروگرام کے ذریعے الجزائری شخصیات کی جاسوسی کی تحقیقات کرے اور یہ بتائی کہ اسرائیلی کمپنی نے الجزائرکو جاسوسی کے ذریعے کتنا نقصان پہنچایا ہے۔
فرانسیسی اخبار’لی مونڈ‘ کے مطابق مراکشی سیکیورٹی ادارے نے الجزائر کے ایسے چھ ہزار نمبروں کی نشاندہی کی ہے جنہیں مبینہ طور پر ہیک کیا گیا۔ ان میں الجزائر کے سیاسی رہ نما، فوجی افسرا، سابق صدور، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔ یہ نمبر 2017ء اور 2019ءکے دوران نشانہ بنائے گئے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے جاسوسی کی غرض کےلیے ایک جدید ترین مالویئر سافٹ ویئرتیار کیا ہے جسے انتہائی راز داری کے ہزاروں موبائل فون میں داخل کیا گیا اور اس کی مدد سے غیرمعمولی سطح کی جاسوسی کی گئی۔