چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیر سالم زیدات کی طرف سے اسرائیل عدالت میں دائراپیل مسترد

ہفتہ 31-جولائی-2021

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطینی اسیر سالم زیدات کے وکلا کی طرف سے دائر اپیل مسترد کر دی ہے۔

سالم زیدات کے وکلا نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سالم زیدات 19 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی سپریم کورٹ اسیر کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔

فلسطینی محکمہ اموراسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر نے اسیر سالم زیدات کی انتظامی قید میں  مزید تین ماہ کی توسیع کی درخواست کی تھی تاہم اسیر زیدات نے سزا میں تجدید کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

فلسطینی امور اسیران نے اسیر سالم زیدات کی صحت اور اس کی زندگی کو لاحق خطرات کی تمام تر ذمہ داری صہیونی حکومت پرعاید کی اور کہا کہ صہیونی حکام فلسطینی اسیران پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مختلف نوعیت کے مکروہ حربے استعمال کررہے ہیں جو کہ ناقابل قبول ہیں۔

خیال رہے کہ 40 سالہ اسیر سالم زیدات کا تعلق غرب اردن کے علاقے بنی نعیم سے ہے۔ وہ 22 فروری 2020ء سے انتظامی قید کے تحت مسلسل پابند سلاسل ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی