چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں برابر کا شریک ہے:حماس

اتوار 1-اگست-2021

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی پالیسیوں کے لیے ہتھیاروں ، پیسے اور سیاسی معاونت کی وجہ سے امریکا فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت میں برابر کا شریک ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی ادارے کے سامنے ہتھیاروں کا ایک بڑا معاہدہ پیش کرنے کا امریکی فیصلہ اسے فلسطینی عوام اور ان کے مقدسات کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی فراہم کرنے کے مترادف اور فلسطینیوں کے خلاف  دہشت گردی اور ان کی زمین لوٹنے میں اضافے میں مدد کے مترادف ہے۔

ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی قابض فوج کو مسلسل ہتھیاروں کی فراہمی سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے اور بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے خلاف قابض ریاست  کی بغاوت کو تقویت ملتی ہے۔

جمعہ کو امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیلی قابض ریاست کو فوجی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری کا اعلان کیا  جس کی مالیت تین ارب چار سو ملین ڈالر ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق اس معاہدے میں تکنیکی سامان ، نیوی گیشن سسٹم ، معاون آلات اور اسپیئر پارٹس شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی