جمعه 15/نوامبر/2024

نو منتخب ایرانی صدر کا فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

ہفتہ 7-اگست-2021

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ انہوں نے تقریب حلف برداری سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ایران مظلوم فلسطینی قوم کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

ایران کے دستور کے آرٹیکل 121 کے مطابق پارلیمنٹ کے سامنے حلف اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت بدستور جاری رکھی جائے گی۔ اس موقعے پردسیوں غیرملکی وفود عالمی رہ نما، ایران کی سیاسی اور عسکری قیادت اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجی بھی موجود تھے

تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ہرمظلوم قوم اور طبقے کے ساتھ کھڑا ہے۔ جرم اور ظلم جہاں ہوگا ایران مظلوم کے ساتھ اور ظالم کےخلاف کھڑا ہوا چاہے ظلم امریکا، یورپ، افریقا، یمن، شام یا فلسطین جہاں بھی ہو۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کوکھ سے قومی سیاسی شراکت اور ہمارے ملک کی تاریخ میں قومی خود مختاری کا نیا مرحلہ شروع ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ ظالم کےظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی