یکشنبه 17/نوامبر/2024

بحرین کے نائب وزیر خارجہ کا صہیونی ریاست کا چار روزہ دورہ

پیر 9-اگست-2021

خلیجی ریاست بحرین کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے جاری اقدامات کے جلو میں بحرینی نائب وزیر خارجہ نے خیانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کا چار روزہ دورہ شروع کیا ہے۔

عبرانی اخبار معاریو کے مطابق بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ گذشتہ روز چار روزہ دورے پر تل ابیب پہنچے۔

عبرانی اخبار کےمطابق بحرینی نائب وزیر خارجہ اسرائیلی صدر یتزحاق ہرٹرزوگ اور وزیر خارجہ یائیرلبید سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل الن اوشبیز کی قیادت میں سیاسی تعلقات کوفروغ دینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ مسٹر اوشبیز بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

بحرین نے پندرہ ستمبر 2020ء کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ امریکی آشیر باد پر کیا گیا جسے فلسطینی قوم نے’خیانت‘ قرار دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی