جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پراسیکیوٹر کی راید صلاح کی قید تنہائی میں توسیع کی درخواست

منگل 10-اگست-2021

قابض اسرائیلی ریاست کے پراسیکیوٹر جنرل نے زیرحراست بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح کی قید تنہائی میں چھ ماہ کی توسیع کی درخواستکی ہے۔

الشیخ راید صلاح کے وکیل خالد زبارقہ نے بتایا کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر کی طرف سے بئر سنع کی مرکزی عدالت کو درخواست کی ہے کہ عدالت قید تنہائی میں ڈالے الشیخ راید صلاح کی قید تنہائی میں چھ ماہ کی توسیع کا حکم دے۔

زبارقہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مرکزی عدالت آج دن ایک بجے پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے دی گئی درخواست کی سماعت کرے گی جس میں بئر سبع جیل میں قید بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کی قید تنہائی میں توسیع کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح پر اسرائیل کے خلاف نفرت پراکسانے پرمبنی تقاریر کرنے کے ایک جھوٹے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اس نام نہاد مقدمہ کی کارروائی میں انہیں 28 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ الشیخ راید صلاح اور ان کے وکیل نے سزا کو غیرمنصفانہ اور انتقامی کارروائی کا مظہرقرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

بزرگ فلسطینی رہ نما کے وکیل الشیخ راید صلاح خالد زبارقہ نے اسرائیلی پراسیکیوٹر کی طر ف سے دی گئی درخواست کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الشیخ راید صلاح کی قید تنہائی ختم کرنے کا حکم جاری کرے۔

مختصر لنک:

کاپی