اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے قائم مقام انچارج مائیک رٹنی کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
گینٹز اور امریکی عہدیدار کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداروں نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ کورآرڈی نیشن بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
بینی گینٹز نے اس ملاقات کی تفصیلات ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فلسطینی اتھارٹی کو مضبوط بنانے اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ہادی عمرو نے فلسطینی اتھارٹی کے خاتمے کا باعث بننے والے کسی خوفناک واقعےکے خلاف انتباہ کیا اور اسرائیلیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کریں اور فلسطینی اتھارٹی کو سقوط سے بچائیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اگر اتھارٹی کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں ہیں تو یہ مزید بگاڑ کا باعث بن سکتا ہے اور بالآخر فلسطینی اتھارٹی ٹوٹ سکتی ہے۔