جمعه 15/نوامبر/2024

اردن کی طرف سے محصورین غزہ کے لیے امداد روانہ

جمعرات 12-اگست-2021

اردن کی حکومت کی طرف سے کل بدھ کے روز فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مدد کے لیے 14 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ روانہ کیا ہے۔

اردن کے سرکاری فلاحی ادارے کی طرف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج، عرب افواج اور دیگر اداروں کے تعاون سے امدادی کاروان غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی قافلے میں 14 ٹرک شامل ہیں جن میں خوراک، طبی سامان اور بنیادی استعمال کی دیگر اشیا شامل ہیں۔

یہ امدادی سامان غزہ کی پٹی میں اردن کے ملٹری فیلڈ اسپتال اور غزہ میں وزارت صحت کے ڈاریکٹوریٹ برائے سماجی ترقی کے حوالے کیا جائے گا۔

امدادی ادارے کے سیکرٹری جنرل حسین الشبلی نے کہا کہ یہ امدادی سامان مملکت کے فرمانروا کی طرف سے فلسطینی بھائیوں بالخصوص غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی