ترکی میں محکمہ حادثات ’آفاد‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کی تین ریاستوں میں آنے والے سیلاب میں اب تک 72 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے قسطمنونو ریاست میں 60، سینوب میں 11 اور بارطن میں 1 شہری کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
بارطن میں اولوس کے مقام میں سیلاب میں پھنسے 341 افراد کو بچالیا گیا جب کہ قسطمونو میں 1480 اور سینوب میں 560 افراد کو سیلاب سے نکالا گیا۔