جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا مراکش اور بحرین میں سفارت خانے قائم کرنے کا اعلان

ہفتہ 21-اگست-2021

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور حیات نے کہا کہ بحرین جلد ہی اسرائیلی سفارت خانہ کھولے گا جبکہ مراکش دو ماہ کے اندر اس کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

حیات کے یہ الفاظ اماراتی نیوز ویب سائٹ العین کو انٹرویو میں سامنے آئے۔

گذشتہ ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لبیڈ نے اپنے دورہ مراکش کے دوران کہا تھا کہ "اسرائیل” اور مملکت مراکش اپنے سفارتی تعلقات کو فروغ دینے اور دو ماہ کے اندر دو سفارت خانے کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

لبیڈ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم دونوں رابطہ دفاتر کو دو سفارت خانوں میں اپ گریڈ کریں گے۔

اسرائیلی  وزیر خارجہ نے اپنے دورے کے دوران رباط میں اسرائیلی رابطہ دفتر کھولا  اور کاسا بلانکا میں ایک عبادت گاہ کا دورہ کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان دسمبر میں سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہونے کے بعد اسرائیلی وزیر کا 2003 کے بعد مراکش کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی