شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی حدود کی 7 بارخلاف ورزی

اتوار 22-اگست-2021

جمعہ کو لبنانی فوج کی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ  اس نے اسرائیلی جنگی طیاروں اور جاسوس طیاروں کی طرف سے کی گئی 7 فضائی خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا ہے۔

لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی دشمن کے ایک جاسوس طیارے نے 19 اگست کو 12.10 بجے دامور قصبے کے سامنے سمندر سے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور بیروت کے علاقوں پر پروازیں کیں۔ اس کے نواحی علاقے ، بعبدہ اور عالیہ  کی فضائی حدود میں چکر لگائے۔ پھر فضائی حدود پر سمندر کے اوپر سے پروازیں کی گئیں اور مغرب میں نقورہ کے مقام سے چکر لگائے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی تاریخ کواسرائیلی دشمن کے جنگی طیاروں سے 6 فضائی خلاف ورزیاں کیں۔ اس دوران لبنان کے مختلف علاقوں میں دائرے کی شکل میں  پروازیں کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی