چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجیوں کی لبنان کی سرحد پر ایک چرواہے پر فائرنگ

پیر 23-اگست-2021

اتوار کو قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں ایک لبنانی چرواہے پر فائرنگ کی۔

نیشنل نیوز ایجنسی نے ایک مختصر خبر میں کہا ہے کہ  دشمن اسرائیلی فورس نے شعبا کے قصبے کے باہر سدانہ میں  اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFIL)  بٹالین کے ایک مرکز کے سامنے ایک چرواہے کو گولی مار دی۔

سرکاری ایجنسی نے اس واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا۔

جنوبی سرحدی علاقہ سیکورٹی الرٹ کی حالت میں ہے۔ حال ہی میں لبنان کے علاقے سے مغربی جلیل کے علاقے کی طرف دو راکٹ  فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک کو روک دیا گیا جبکہ دوسرا ایک کھلے علاقے میں گرا۔ قابض فوج نے جوابی کارروائی کے طور پر جنوبی لبنان میں اہداف پر بمباری کی۔

مختصر لنک:

کاپی