جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کا قیادت کو اردن آمد کی اجازت دینے پر اظہار تشکر

ہفتہ 28-اگست-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی طرف سے جماعت کی قیادت کو سابق رہ نما ابراہیم غوشیہ کی نماز جنازہ میں شرکت  کی اجازت دینے پران کا شکریہ ادا کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اردنی حکومت اور فرمانروا کی طرف سے بیرون ملک جماعت کی قیادت اسماعیل ھنیہ اور خالد مشعل کو ابراہیم غوشہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دینے پران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حماس کے سینیر رہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم اردنی قیادت اور فرمانروا کی طرف سے ابراہیم غوشہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دینے پرہم اردنی فرمانروا کے شکر گذارہیں۔

الرشق کا کہنا تھا کہ اردن کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد برادر اسماعیل ھنیہ اور خالد مشعل نے کل جمعہ کو اردن کا سفر کیا جہاں انہوں نے حماس کے فوت ہونے والے رہ نما ابراہیم غوشہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ ابراہیم غوشہ جمعرات کو عمان میں 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کا شمار حماس کے دیرینہ رہ نماؤں میں ہوتا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی