جمعه 15/نوامبر/2024

’بینی گینٹز۔ عباس ملاقات فلسطینیوں کے ساتھ سیاسی عمل بحال کرنا نہیں‘

منگل 31-اگست-2021

ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ وزیر دفاع بینی گینٹز کی فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کا مقصد فلسطینیوں کے ساتھ سیاسی عمل کی بحالی نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی پروگرام ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار نے صدر عباس اور وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بینی گینٹز کی ملاقات اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے پہلے سے منظور کی گئی تھی۔ اس ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان تعطل کا شکار مسائل پر بات چیت کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد کسی قسم کا سیاسی عمل شروع کرنا نہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی حکام اوراسرائیل کے درمیان سنہ 2014ء کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ سنہ 2014ء میں اس وقت کی خاتون اسرائیلی وزیر انصاف زیپی لیونی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ بینی گینٹز نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی