چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

منگل 7-ستمبر-2021

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین  کے مطابق کل سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے متعدد شہروں پر چھاپے مارے اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ رام اللہ میں الامعری کیمپ میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کے دوران 20 سالہ قصیٰ خضر، 21 سالہ باسل ابو حلیمہ اور 20 سالہ یزن ابو حلیمہ کو حراست میں لے لیا۔

رام اللہ میں ابو شخیدم کے مقام پر تلاشی کے دوران 21 سالہ محمد زیاد قنداح کو حراست میں لیا۔

شمالی شہر نابلس میں تلاشی کے دوران سابق اسیر باسم عتبہ کو گرفتار کیا۔

قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران عبدالھادی جبر کو گرفتار کیا۔ اس کی گرفتقاری کفر لاقف کے مقام سے کی گئی۔

جنین شہر میں تلاشی کےدوران دو نوجوانوں احمد محمود مناصرہ اور نایف احمد ملاشہ کو گرفتار کیا۔

قابض فوج نے  مابو دوتھان کے قریب سے دو حقیقی بھائیوں صلاح نور انور اور عزالدین کو گرفتار کیا۔ بیت لحم سے ابراہیم خلیل المعطی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی