چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

پیر 13-ستمبر-2021

قابض اسرائیلی فوج نے کل اتوارکے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد اہداف پر شدید بمباری کی تاہم اس بمباری میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں بمباری کی۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے المغازی کیمپ اور وسطی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں پر وحشیانہ بمباری کی۔

قبل ازیں جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے اشکول یہودی کالونیوں پر راکٹ حملےکئے گئےتھے جنہیں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضا ہی میں تباہ کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی