چهارشنبه 30/آوریل/2025

مجاھدین کو اغوا کرنے والے دشمن کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں:حماس

پیر 20-ستمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی مجاھدین کو گرفتار کرنے والے قابض دشمن کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ غرب اردن میں سرنگ کے ذریعے جیل سے فرار ہونے والے مجاھدین کو پکڑنا اور ان پر ظلم کرنا دشمن کا شیوہ ہے مگر ایسے دشمن کے ہاتھ کاٹ دینے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے وطن کی سرزمین کو اپنے ہم وطنوں پرظلم ڈھانے لے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی سرنگ سے فرار ہونے والے اسیران ایھم کممجی اور مناضل نفیعات کی دوبارہ گرفتاری اوران پر تشدد بدترین ظلم ہے۔

خیال رہے کہ جلبوع جیل سے 6 فلسطینی اسیران ایک سرنگ کے ذریعے فرار میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے فرار ہونے والے تمام اسیران کو دوبارہ پکڑ لیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی