جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ’الجورہ ٹاور‘کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع

بدھ 22-ستمبر-2021

اقوام متحدہ کے عملے اور مشینری کی مدد سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی میزائل حملے میں تباہ ہونے والی کثیر منزلہ عمارت’الجوھرہ ٹاور‘ کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے الجوہرہ ٹاور کو مئی کے وسط جیں غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران بمباری کرکے ملبے میں تبدیل کردیا تھا۔
غزہ میں سیکرٹری محنت ہاؤسنگ ناجی سرحان نے بتایا کہ گہری انجینیرنگ اسٹڈی کے بعد اس کثیر منزلہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ عمارت کا ایک حصہ اب بھی کھڑا ہے مگر اسے گرایا جائے گا۔ ملبے ہٹانے کا  کام انتہائی احتیاط کےساتھ کیا جائے گا تاکہ اس آپریشن میں مقامی آبادی متاثر نہ ہو۔

قدس پریس کے مطابق الجورہ ٹاور کا ملبہ ہٹانے کاکام  اقوام متحدہ کےادارے ’یو این ڈی پی‘ کو دیا گیا ہے۔ یہ ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو تحفظ کے تمام ضروری اور مطلوبہ اقدامات کے مطابق ملبہ ہٹانے کا آپریشن انجام دے گی۔

مختصر لنک:

کاپی