چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاری روکنے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں:حماس

جمعرات 23-ستمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں یہودی آباد کاری روکنے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا غرب اردن میں یہودی کالونیوں میں معابد کے قیام کا منصوبہ غرب اردن میں یہودی پروگرام کو توسیع دینے کا واضح اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے۔ فلسطینی قوم کے پاس اس کےسوا اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ دشمن کی آباد کاری روکنے کے لیے تمام وسائل اسعمال کریں۔

عبداللطیف القانوع نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ غرب اردن میں فلسطینی مزاحمی قوتوں کو دشمن کے خلاف  مزاحمت کے لیے آزاد کرے اور ان کا تعاقب، گرفتاریاں اور پکڑ دھکڑ بند کی جائے اور قابض دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون روکا جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کا غرب اردن کی یہودی کالونیوں میں معابد کےقیام کا منصوبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب حال ہی میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گیںٹز نے فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔

القانوع نے فلسطینی سیکیورٹی اداروں کی طرف سے قابض اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے تسلسل کی مذمت کی اور فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ دشمن کے ساتھ بے معنی اور بے مقصد مذاکرات کے جھانسے میں نہ آئے۔

مختصر لنک:

کاپی