قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک سرکردہ سماجی رہ نما رایدہ سعید کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے رائدہ سعید کو مسجد اقصیٰ کے صحن سے گرفتار کر کے اسے ایک حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اسے تفتیش کے بعد ایک نوٹس دیا گیا جس میں اسے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوسکتی۔
رایدہ سعید کی گرفتاری اور اس کی قبلہ اول سے بے داخلی کا اصل سبب اس کا قابض حکام کی طرف سے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں پابندیوں کے واقعات کو سوشل میڈیا پر نشر کرنا بنا ہے۔ قابض حکام نے رائدہ سعید کو پہلے بھی کئی بار مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکا۔
فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندیوں کا سلسلہ روز کا معمول ہے اور قابض حکام کی طرف سے فلسطینی شہریوں پرآئے روز پابندیاں عاید کی جاتی ہیں۔