جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی پاپولر فرنٹ کی رہ نما کو اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارک باد

منگل 28-ستمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ان کے نائب صالح العاروری نے پاپولر فرنٹ کی رہنما اور رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار کو فون کیا اور انہیں دو سال بعد قابض ریاست کی جیلوں میں رہائی پر مبارکباد دی۔

ہنیہ اور العاروری نے خالدہ جرار پر زور دیا کہ خواتین قیدیوں کا مسئلہ حماس اور جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی پہلی ترجیح ہے اور ان کو آزاد کرانے کے لیے کام کرنا ایک فرض ہے جسے تحریک ترک نہیں کرے گی۔

دونوں رہ نماؤں نے خالدہ جرار کی ثابت قدمی اور عزم کی تعریف کی جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں صبر و استقامت کے ساتھ  دشمن  کی جیل کے اندر اور باہر مجاھدانہ بہادری کا مظاہرہ کیا۔

ہنیہ اور العاروری نے نشاندہی کی کہ جرار فلسطین کی خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے فلسطینی کاز کے دفاع میں اپنی جانیں اور اپنی آزادی قربان کی۔

خیال رہے کہ خالدہ جرار دو سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹنے کے بعد گذشتہ روز رہا ہوئی تھیں۔ ان کا شمار فلسطینی پارپولرفرنٹ کے سرکردہ رہ نماؤں میں ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی